احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق

نوجوان اندھیرے کی وجہ سے منیر شہید چوک کے قریب کھلے مین ہول میں گرگئے اور جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 مارچ 2023 22:50

احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق
احمد پور شرقیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 مارچ 2023ء ) احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان اندھیرے کی وجہ سے منیر شہید چوک کے قریب کھلے مین ہول میں گرگئے اور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ مین ہول سے دونوں کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ جاں بحق افرادکی شناخت کلیم اللہ اور اویس کے نام سےہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیوریج مین ہول میں گرکر 2 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں