پنجاب حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہمارے لاکھوں ملازمین بلدیاتی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کے خلاف ووٹ دیں گے، خالد جاوید سنگھیڑا

اپیکا ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے کام کر ئے گی ،مرکزی سیکرٹری جنرل کا تقریب حلف بردار ی سے خطاب

بدھ 14 اکتوبر 2015 21:04

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہمارے لاکھوں ملازمین بلدیاتی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کے خلاف ووٹ د یں گے اور اپیکا ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے کام کر ئے گی وہ چولستان ترقیاتی ادارہ میں کامیاب ہونے والے اپیکا کے عہدیداروں کی تقریب حلف براری سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے ہماری جدو جہد کے نتیجے میں بہت جلد اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل ملازمین کو ملے گا اور حکومت نے اگر وعدہ خلافی کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا اور ہم پوری قوت کے ساتھ لاہور کا پہیہ جام کر دے گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کیوجہ سے دو ایڈ ہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم ہو چکے ہیں جس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ڈھائی لاکھ سے سات لاکھ تک مالی فائدہ ہو گا آج اپیکا ایک طاقت بن چکی ہیں اب کوئی حکمران ہماری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ملک نکے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں تقریب سے صوبائی صدرظفر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیکا ایک جذبے،جرات اور محبت کا نام ہے ہم حکمرانوں کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ہمارے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو پھر بلدیاتی الیکشن میں ہم اس جماعت کو ووٹ دیں گے جو ہمارے اور ہمارے بچوں کے بارے میں سوچے گا تقریب سے صوبائی نائب صدر و چیئر مین سی ڈی اے یونٹ محمد ادریس غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1976 ء میں سی ڈی اے معرض وجود میں آیا اس وقت لے کر آج تک کنٹریکٹ ملازمین ریگولر نہٰں ہو سکے اور نہ ہی ہمارا بجٹ ایگولر ہو سکا ہیں سی ڈی اے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی کا کیس بورڈ آف ریونیومیں پڑا ہوا ہیں اس کو فوری طور پر منظور کیا جائے تقریب سے سینئر نائب صدر پنجاب مختیار احمد راٹھور ،چیئر مین پنجاب چوہدری شفقت رسول ، خالد علوی ،ڈویژنل صدر حافظ اختر رانا ،سی ڈی اے کے نومنتخب صدر احمد صباح ،جنرل سیکرٹری شفیق ناصر ،محمد افضل ،ملک ریاض سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگھیڑا نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں