چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمیدڈوگرکادس اکتوبر کو دورہ بہاولپور ملتوی

بدھ 8 اکتوبر 2008 22:01

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2008ء) چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا دس اکتوبر کو دورہ بہاولپور ملتوی کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بہاولپور ہائی کورٹ بار میں دس اکتوبر کو مدعو کیا گیا تھا ، تاہم ان کا یہ دورہ ملتوی ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا دورہ بہاولپور حفاظتی اقدامات کے باعث ملتوی کیا گیا ، واضح رہے کہ اسی روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری اعتزاز احسن کو بھی ڈسٹرکٹ بار بہاولپور میں مدعو کیا گیا تھا اطلاعات ہیں کہ ان کا دورہ بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں