ق لیگ پیپلزپارٹی کاساتھ نہ دے،لانگ مارچ میں کسی وکیل یاشہری کوگرفتارنہیں کرینگے، ضلع ناظم بہاولپور

جمعرات 12 مارچ 2009 15:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ ۔2009ء) ضلع بہاولپور میں رینجرز طلب کی جائے گی نہ کسی وکیل یاشہری کو گرفتار کیاجائیگا شہردار ہونے کے ناطے کسی شہری کو تنگ وپریشان نہیں کیاجائیگا اس کااظہار ضلع ناظم طارق بشیر چیمہ نے سرکٹ ہاؤس میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فی الحال لاہور سے ان کو بائی پاس نہیں کیاجارہا ایک سال کے وقفے کے بعد گزشتہ روز انہوں نے ضلع ناظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ان کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل حاصل پور سے چار ڈیرہ سے دو اوچشریف سے ایک شخص کو نظر بند کیا گیا ہے جو کسی پارٹی کے عہدیدار نہیں عام شہری ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے دوٹوک الفاظ میں انتظامیہ کوہدایت کردی ہے کہ ماسوائے کسی ایسے شخص جو قانون کو ہاتھ میں نہ لے کسی کو گرفتار نہ کیاجائے ہم سیاسی لوگ ہیں میری ذات شہردار ہونے کے ناطے شہر کے پرامن ماحول کو قائم رکھے گی کسی کی پکڑ دھکڑ کرکے کسی کو بھی تنگ نہیں کرینگے گے کچھ شہریوں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں مرتب کی گئی ہیں لیکن میرا پروگرام ہے اورنہ ہی ادارہ کہ اپنے اختیارات ضلع میں استعمال کروں ہوم سیکرٹری سے بات کرکے نظر بند افراد کی رہائی کیلئے کوشش کررہاہوں توقع ہے ان کی جلد رہائی ہوجائے انہوں نے کہا کہ میں ق لیگ میں شامل نہیں لیکن چوہدری پرویزالہی کے ساتھ ہوں میرے مطابق ق لیگ کو اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ تجربے کے مطابق مجھے توقع ہے کہ ایک سال کے دوران جو حکومتی ارکان نے سوسائٹی کے لوگوں سے رویہ رواء رکھا ہے اب وہ اسلام آباد تک ساتھ نہیں دیگی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں