بہاول پور،حکومت توہین آمیز خاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میںاٹھائے، مفتی مظہراسعدی

مسلمان ممالک اس مسئلہ کے حل کیلئے اوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کریں،ملک کو انارکی اورانتشار کی طرف نہ لے جایاجائے ، مولانافضل الرحمان پر جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے، جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 15 اگست 2018 22:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) حکومت توھین آمیز خاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میںاٹھائے مسلمان ممالک اس مسئلہ کے حل کیلئے اوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کریں مولانافضل الرحمان پر جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (ف)پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی مظہراسعدی ‘ڈاکٹروسیم اختر ‘ سلیم بھٹی‘مفتی ارشاد‘اسحق ساقی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہالینڈ میں نبی پاک کے خاکوں کے معاملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے اس کواقوام متحدہ میں اٹھایاجائے نیز مسلمان ممالک اوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرکے اس معاملہ کامستقبل بنیادوں پر حل نکالے انہوں نے کہاکہ صدرمتحدہ مجلس عمل و قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آردرج کی گئی انہوں نے کہاکہ ملک کو انارکی اورانتشار کی طرف نہ لے جایاجائے انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے بیان کوغلط رنگ دیاگیا حتی کہ پولیس اسٹیشن کینٹ بہاول پورکے ایس ایچ او نے بغیرگواہی اورتحقیق کے مقدمہ درج کرلیا اورغلط دفعات لگاکراپنی نااہلی کاثبوت دیاہے انہوں نے کہاکہ تمام مساجد کے علماء کرام جمعہ کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے ہالینڈ میں خاکوں کی اشاعت کے حوالہ سے قراردادیں مذمت منظورکریں گے تقریب کے آخر میں قاری غلام یسین صدیقی سرپرست جے یوآئی ضلع بہاول پور نے دعا کرائی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں