گزشتہ تمام حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی سرشت میں آمرانہ ہے ،پیپلز پارٹی ڈیموکریٹک فرنٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنماء فہیم عامر ،نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاولنگر کے ضلعی صدر عرفان بھٹی اور غلام مرتضی نے کہا ہے کہ گزشتہ تمام حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی سرشت میں آمرانہ ہے اور یہ کسی طور پر بھی طلبہ کو یونین سازی کا بنیادی حق نہیں دینا چاہتی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جب ججز کو بحال کرنے کا اعلان کیا تو ساتھ ہی طلبہ یونین بحال کرنے کا ایگزیکٹو آڈر دیا مگر آج تک طلبہ یونین بحال نہ ہو سکی ،سینٹ نے بھی طلبہ یونین بحالی کی قرارداد منظور کی مگر تاحال طلبہ یونین کے انتخابات نہیں ہو سکے وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر این ایس ایف بہاول پور کے رہنماء محمد وسیم،محمد آصف،سجاد حسین،محمد عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سماج کی ہرپرت کو آئین پاکستان کے تحت یونین سازی کا حق حاصل ہے اساتذہ،کلرکس،صحافی،ٹرانسپورٹرسب کی یونینز موجود ہیں مگر طلبہ یونین پر پابندی ہے اور اس پابندی کو بے نظیر،نواز شریف،جنرل پرویز مشرف نے بھی برقرار رکھا اور آج عمران خان ٹولہ بھی طلبہ میں بڑھتے ہوئے سیاسی شعور سے خوف زدہ ہیں اور ان سرمایہ دار حکمران ٹولے کو خوف زدہ ہونا بھی چاہیے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ کیسے طلبہ میں سیاسی شعور بیدار ہوا تو این ایس ایف کی قیادت نے ایوب خان جیسے بدترین آمر کو ایوان اقتدار سے اٹھا کر باہرپھینک دیا انہوں نے کہا کہ 8 جنوری کو بہاول نگر کے قصبہ ڈونگہ بونگہ میں این ایس ایف کے تحت ایک ریلی نکالی جارہی تھی کہ پی ٹی آئی کے مسلح غنڈوں نے اس پرامن ریلی پرحملہ کر دیا ۔

موقع پر موجود ایس ایچ او افضل کھوکھر نے پی ٹی آئی کے غنڈوں کو تو کچھی نہ کہا اور ہمارے درجنوں کارکنوں کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کر لیا جو کہ آئین کے آرٹیکل22 کی شق 41 اور55 کی صریحاً خلاف ورزی تھی انہوں نے کہا کہ این ایس ایف اپنے مرکزی صدر ساحر آزاد پلیجو کی قیادت میں مطالبہ کرتی ہے کہ بہاول نگر پولیس کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور حکومت فی الفور طلبہ یونین کے انتخابات کروائے تاکہ آنے والی نسلیں ایک روشن مباشعور اور بہتر پاکستان دیکھ سکیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں