بہاول پور، اسلامیہ یونیورسٹی میں انوکھا کام ،دوران امتحان بجلی غائب طلباء و طالبات نے اپنے موبائل فون کی لائٹ جلا کر پرچہ حل کیا

منگل 16 اپریل 2019 23:25

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) اسلامیہ یونیورسٹی میں انوکھا کام ،دوران امتحان بجلی غائب طلباء و طالبات نے اپنے موبائل فون کی لائٹ جلا کر پرچہ حل کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری ایم فل پارٹ سیکنڈ مڈٹرم کے سلسلہ ہونے والے امتحان کے دوران کمرہ امتحان تاریکیوں میں ڈوب گیا جس پر پرچہ حل کرنے کیلیے طلبائوطالبات نے چھپائے ہوئے موبائلزفونز نکال لئے طلباء کے مطابق بارش کے باعث پوری یونیورسٹی کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ متبادل انتظام ناکارہ نکلا،جس پر طلباء نے نے تنگ آکر پورا پیپر موبائل فون کی روشنی میں حل کیاحالانکہ عام حالات میں کمرہ امتحان میں موبائلزفون کی اجازت نہیں ہوتی مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی طلباء کے لیے باعث رحمت بن گئی اور طلباء نے موبائل فون کی روشنی سمیت پورے فون سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔

اس حوالے جب یونیورسٹی کے ترجمان خالد شہزاد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بجلی چلی گئی تھی اس لیے طلباء نے موبائل کی روشنی میں پیپر حل کیا اس میں کیا برائی ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں