کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے 26اگست کو بہاولپور سے لاہور تک کفن پوش لانگ مارچ کیا جائیگا، پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر حافظ حفیظ احمد کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 12 اگست 2013 16:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر حافظ حفیظ احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے 26اگست کو بہاولپور سے لاہور تک کفن پوش لانگ مارچ کیا جائیگا۔ وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زراعت کے شعبہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ نے کسانوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے لیکن کسی بھی حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کا اقدام نہیں کیا جس کے نتیجہ میں آج زراعت سے وابستہ ہر شخص پریشان ہے۔حافظ حفیظ احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے 8روپے فی یونٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا ۔اگر حکومت نے 25اگست تک کسانوں کے جائز مطالبات منظور نہ کیے 26اگست کو بہاولپور سے لاہور تک کفن پوش لانگ مارچ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں