ن* وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ہدایت ،9اگست کو ٹائیگرز فورس شجری کاری ڈے منایا جائیگا

1انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، تمام محکمے افسران و سٹاف اس سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ، مظفر خان سیال کی ہدایت

ہفتہ 25 جولائی 2020 18:50

( بہاولپور(آن لائن) وزیر اعظم پاکستان کے ویژن او ر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 9اگست کو ٹائیگرز فورس شجرکاری ڈے منایا جائے گا ۔اس روز ضلع بھر میں 42202سدابہار پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احسان علی جمالی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عذمان چوہدری، ڈی ایف او لال سہانرا رانا محمد مشتاق، ڈی ایف او جنگلات (توسیع) شاہد حمید، ڈی ایف او بہاول پور خالد جاوید بھٹہ، ڈائریکٹر ایڈمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سمیرا ربانی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ظہور احمد چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جہانزیب ملک، ڈی او سپورٹس مقصود الحسن جاوید، محکمہ زراعت، ماحولیات، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ، لائیو اسٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن سٹی چوہدری محمد شفیق، کونسل آفیسر میاں اظہر اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹائیگرز فورس شجرکاری ڈے (TIGERS FORCE AFFORESTATION DAY)کو کامیاب بنانے کے لئے تمام محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور تمام محکمے اس سلسلہ میں اپنے اپنے فوکل پرسن مقرر کریں اور تمام محکمہ جات شجرکاری کے حوالہ سے اپنے اپنے محکموں کے ملازمین اور پودوں کی ڈیمانڈ کے حوالہ سے فہرست محکمہ جنگلات کو دو دن کے اندر فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔اس موقع پر میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کا کیمپ بھی لگایا جائے۔ ڈی ایف او لال سہانرا رانا محمد مشتاق نے ٹائیگرز فورس شجرکاری ڈے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 9اگست کو ضلع بھر میں 42202پودے لگائے جائیں گے۔ لال سہانرا نیشنل پارک میں 20348پودے لگائے جائیں گے، چک کٹورہ حاصل پور میں 10164سدابہار پودے اور ذخیرہ بہاول پور میں 10890سدابہار پودے لگائے جائیں گے۔ پودے لگانے کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائے گی جس میں سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، ٹائیگرز فورس کے رضاکار اور عوام الناس پودے لگائیں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں