حکومت کسانوں کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے ، جام حضور بخش لاڑ

پاکستان زرعی ملک ہے حکمرانوں کی زراعت دشمن پالیسیوں سے زراعت دم توڑتی جا رہی ہے فوری طور پر مل میں زرعی امیرجنسی نافذ کی جائے،چیئرمین جے آئی کسان پاکستان

جمعرات 12 نومبر 2020 22:28

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) مرکزی چیئر مین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور حکمرانوں کی زراعت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے زراعت دم توڑتی جا رہی ہے فوری طور پر مل میں زرعی امیرجنسی نافذ کی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں سید نسیم عباس بخاری ضلعی صدر کسان بورڈ ،غلام مصطفی چنڑ تحصیل صدر، محمد فیاض خان بلوچ تحصیل صدر احمد پور شرقیہ ،محمد امیر بھٹی صدر یزمان ،عبدالحمید شیر چولستان ضلعی نائب صدر بہاول پور سے بات چیت کر رہے تھے ۔

جام حضور بخش نے کہا کہ حکومت کسانوں کا معاشی قتل کرنے پر درپے ہیں جس کے لیے کسانوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کا ریٹ پنجاب اسمبلی کی قرار داد کے مطابق 2000روپے مقرر کیا جائے کھادوں کی سبسڈی ڈائریکٹ کاشتکاروں کو دی جائے،: گنا کے کسانوں سے ناجائز کٹوتی بند کی جائے اورسانوں کیلئے بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں #/h#

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں