بہاولپور٬ قتل کے ملزم کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا گیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 19:30

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) شہاب خان قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد احمد سردار کو جرم ثابت ہونے پر عمران احمد صدیقی انسپکٹر ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن سرکل خیر پور ٹامیوالی نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا فاضل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بہاولپور بند کردیا ہے تفصیل کے مطابق انٹر پول کے ذریعہ 5سال سے دبئی فرار ہونے والے اشتہاری مجرم محمد احمد سردار کو پولیس حکام نے گرفتار کرواکر پولیس تھانہ سمہ سٹہ کے حوالہ کیا مگر ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ نے ملزم سے ساز باز کرتے ہوئے بلا استحقاق قتل کیس کی تفتیش شروع کردی تاکہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بے گناہ قرار دے کر تھانہ ہی سے رہا کردے چنانچہ مقتول کے والد جاوید اطہر مسن نے پریس کانفرنس کی اور تمام حالات و واقعات میڈیا سمیت ڈی پی او بہاولپور اشفاق احمد خان کو بتائے چنانچہ ڈی پی او مقدمہ کی تفتیش کیلئے پہلے سے مقرر کردہ انسپکٹر ہومی سائیڈ کو حکم دیا چنانچہ عمران احمد صدیقی انسپکٹر ہومی سائیڈ کرائم سرکل خیر پور ٹامیوالی نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کی اور ملزم کو صحیح گناہ گار قرار دیتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزم محمد احمد سردار کو جیل منتقل کیا جائے چنانچہ عدالت نے انسپکٹر عمران احمد صدیقی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں