بہاولپور٬ پی ٹی آئی کے اہم رہنماء و کارکن پولیس اور میڈیا کو فون کرکے گرفتاریاں دینے لگے

پیر 31 اکتوبر 2016 18:56

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) انوکھی سیاست ٬انوکھا احتجاج اور انوکھا طرز سیاست پی ٹی آئی کے اہم رہنماء و کارکن پولیس اور میڈیا کو فون کرکے گرفتاریاں دینے لگے ٬حکومتی رویہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیادت کی نظر میں سرخرو ہونے اور اسلام آباد میں پولیس کی ممکنہ پٹائی سے بچنے کے لیے انوکھی راہ نکال لی ٬پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد کی تالہ بندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکن مصیبت میں آگئے ہیں ٬اگر اسلام آباد کی تالہ بندی کے لیے جاتے ہیں تو وفاقی حکومت اور پنجاب پولیس کے جارحانہ رویہ کو دیکھتے یہ مشکل فیصلہ دیکھائی دیتا ہے جس کا توڑ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ڈھونڈ نکالا ہے کہ گزشتہ دو دن میں سینکڑوں کارکنوں نے پہلے میڈیا اور پھر اپنی جان پہچان والے پولیس اہلکاروں کو فون کر کے گرفتاری دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ٬اس ڈرامہ نما گرفتاری کا مقصد اسلام آباد میں پولیس کی ممکنہ پٹائی سے پچنا اور قیادت کی نظر میں سرخرو ہونا یعنی ایک ہی تیر سے دو شکار کا حل تلاش کیا گیا ہے ٬ایک ورکر نے نے '' آن لائن'' کو بتایا کہ پہلے دھرنے اور اس دھرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے ٬پہلے دھرنا میں'' ہماراشغل میلہ تھا اس بار پولیس کا شغل میلہ ہے '' اس لیے اسلام آباد میں پولیس کے ہتھے چڑھنے کی بجائے اپنی مقامی پولیس کی مہمان نوازی قبول ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں