پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی تنظیم اساتذہ باجوڑ کے صدر منتخب

پیر 16 نومبر 2020 14:23

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی تنظیم اساتذہ باجوڑ کے صدر منتخب ۔ تنظیم اساتذہ باجوڑ کے انتخابات زیر نگرانی حکیم سید صوبائی نگران شعبہ تعلیم متاثرین تنظیم اساتذہ خیبر پختونخواہ منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ارکان کی کثرت رائے سے پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی صدر، فضل غنی SST نائب صدر، خان زرین ھمدرد SST جنرل سیکرٹری، آمین الحق آمین SST جائنٹ سیکرٹری، میاں کفایت اللہ PSHT سیکرٹری مالیات اور عمران خان سلارزئیPST سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوئے۔

حاجی محمد نذیر SST، حاجی غلام حبیب PSHT اور فضل سبحان PST انتظامیہ کے ارکان چنے گئے۔انھوں نے اپنی ذمہ داریوں کاحلف لیتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے اداکرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں صلاحیت اور صالحیت سے لیس ایسی نسل پیداکریں گے۔جوصحیح معنوںمیں ملک،قوم اور اسلام کے خیرخواہ،وفادار اور خادم ہو۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں