باجوڑ، پاکستان بننے کے ستر سال بعد بھی اسلامی قوانین نافذ نہیں کیے گئے،حاجی سردار

جمعہ 29 جون 2018 19:10

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی حلقہ قبایل و نامزد امیدوار حلقہ این اے چالیس باجوڑ حاجی سردار نے باجوڑ کے علاقے مامینزو میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے کے ستر سال بعد بھی یہاں اسلامی قوانین نافذ نہی کردیے گئے۔اس وقت دنیا میں ستاون اسلامی ممالک ہیں لیکن ان میں سے کہی پربھی اسلامی قوانین نافذ نہی۔

جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحد اسلامی اور جمہوری پارٹی ہے جو مملکت خداد میں شرعی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر ہر کسی کو اپنا حق ملے۔ہم ایک ترقی یافتہ پاکستان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ایلکشن کے وقت عوام کو سبز غ دکھائے جاتے ہیں لیکن ایلیکشن کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہی ہوتاہے۔

(جاری ہے)

آئے روز سینکڑوں افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت عوام کا جماعت اسلامی کے قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے جس طرح قبایلی علاقوں سے ایف سی آر کے ظالمانہ نطام کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اسی طرح جماعت اسلامی اقتدار میں آکر یہاں کے عوام کے بنیادی مسایل حل کرنے میں کوئی دقیقہ پروگزاشت نہی کرے گی۔انہوں نے جماعت اسلامی کے ورکز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر لوگوں تک حق اور سچ کی آواز پہنچایں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں