تحصیل برنگ میں معدنیات کے ذخائر پر مختلف قبائل کے درمیان تنازعات کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

ہفتہ 11 اگست 2018 18:17

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ میں معدنیات کے ذخائر پر مختلف قبائل کے درمیان کئی سالوں سے جاری تنازعات کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں تحصیل برنگ کے علاقہ امانکوٹ میں ایک مصالحتی جرگہ کاانعقادکیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نائوگئی سب ڈویژن انوارالحق ، پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنماء انور زیب خان ، چیف آف برنگ اتمانخیل ملک بہادر شاہ ، حاجی جمعہ سید ، حاجی گران سید ، حاجی ملک باشک ،ملک اصعر خان اور سنیئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے کثیرتعدادمیںشرکت کی ۔

جرگہ نے تحصیل برنگ کے پانچ ذیلی قبیلوں کے عمائدین جو معدنیات سے مالا مال پہاڑیوں کے ملکیت کے تنازعے میں ملوث ہیں کے تفصیلی بیانات سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق اور مصالحتی جرگہ کے روبرو تمام فریقین نے ملکیت کے تنازعے کو علاقہ کے رسم و راج اور قبائلی روایات کے مطابق حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق او ر جرگہ کو اختیار دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوارالحق نے فریقین پر زور دیا کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھاکر نئی نسل کے فلاح و بہود اور خوشحالی کے خاطر معدنیات کے ترسیل کا کام فوری طور پر شروع کریں ، کھربوں روپے مالیت کی لا محدود دولت زمین سے نکالنے سے ضلع باجوڑ کے علاوہ تمام ملک کے اقتصادی صورتحال میں انقلابی تبدیلی آئیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ فریقین بے جا ضد اور رسہ کشی سے گریز کریں اور فوری طور پر قیمتی پھر اور معدنیات کے نکالنے کا کام شروع کریں ۔ اس موقع پردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں