باجوڑ ،پاک افغان سرحد کے قریب تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

سکیورٹی فورسز نے راکٹ لانچر، ریموٹ کنڑول بم بنانے والا سامان بر آمد کر لیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:24

باجوڑ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) باجوڑمیں پاک افغان سرحد کے قریب تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، خفیہ ادارے کی اطلاع پرضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ امنتہ میں سکیورٹی فورسز نیسرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بر آمد کر لیا ، اسلحہ میں راکٹ لانچر، ریموٹ کنڑول بم ،دستی بم ، بم بنانے کے سامان اور بڑی تعداد میں کارتوس شامل ہیں،پکڑے گئے ہتھیارزیادہ تر عسکریت پسندوں کے زیر استعمال رہے جنہیںتخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپایا گیاتھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریموٹ کنڑول بموں کو موقع پر ناکارہ بنادیا۔ ماموند قبائل نے فورسز کے شاندار کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں