باجوڑ ،تیز بارش ،ژالہ باری ، کھڑی فصلوں کو نقصان ، بجلی کی سپلائی معطل

جمعرات 3 اکتوبر 2019 19:39

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) ضلع باجوڑ میں تیز بارش اور ژالہ باری ، کھڑی فصلوں کو نقصان ، بجلی کی سپلائی معطل ۔ ندیوں میں طغیانی کے باعث مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت بند ، کچے کمروں کے گرنے کی اطلاعات ۔ ضلع باجوڑ میں جمعرات کے سہ پہر گرگ چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔

(جاری ہے)

تیز بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ضلع بھر کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہیں ۔

مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے نکل آئے اور کئی مقامات پر ندیوں میں طٖٖغیانی کے باعث پانی سڑکوں پر آنے کے باعث گاڑیوں اور عام لوگوں کی آمد ورفت بند ہوگئی اور گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں دونوں اطراف جمع ہوگئی ہیں۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات کے کمروں کی گرنے کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیاہے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں