بنوں پولیس کی کارروائی، پندرہ روزمیں مختلف مقد مات میں مطلوب ملزمان /مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا

جمعہ 17 مئی 2019 18:20

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) بنوں پولیس نے گزشتہ پندرہ روزہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے مختلف مقد مات میں مطلوب ملزمان /مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر بنوں پولیس نے سماج دشمن عناصر و مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرکے 44 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔

قتل و اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد17 ملزمان میں سی11 ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل و ضرر برآمد کیے۔ منشیات فروشی میں ملوث81 ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والی107 ملزمان گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیے۔

(جاری ہے)

معمولی نوعیت کی شکایات پر 352 اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی۔ جبکہ رات کے وقت آوارہ گردی کرنے والی361 اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی گئیں۔

کل 678 ناکہ بندیاں اور 26 سرچ آپریشنزکرکے 12عدد کلاشنکوف،02 عددرائفل، 26 عدد بندوق مختلف بور،200عدد پستو ل اور 3632 عدد ایمونیشن برآمد کیے گئے۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے اُن کے قبضے سے 0.18گرام ہیروئن، 0.09گرام آئس، 16.682کلو گرام چرس، اور05بوتل شراب برآمد کیے۔ جبکہ کرایہ مکانات، حساس مقامات اورہوٹلز کوچیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف11مقدمات درج رجسٹرکیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے جملہ پولیس آفسران و اہلکاران کو ہدایت جاری کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید بھی اسی طرح آپریشن جاری رکھے۔ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لیکر معاشرے میں بد امنی پھیلائے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں