قیام امن کیلئے پولیس لائن میں ڈی آ ئی جی بنوں ریجن عبداللہ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 23:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) بنوں میں قیام امن عامہ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس لائن میں ڈی آ ئی جی بنوں ریجن عبداللہ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بنوں کے مشران ،پولیس آفسران صحافی برادری اور مختلف طبقہ فکر کے عوام نے شرکت کی قومی مشران نے قیام امن عامہ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ آفراد کے خلاف پولیس کیساتھ ایکا کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان تحصیل ڈومیل ناظم فدا محمد خان وزیر ، ملک رضان خان ،انعام الحق سورانی ،ملک نعیم خان ،سیف اللہ خان ایڈووکیٹ ،میر محمد حیات خان ، ملک سلیم الرحمن ، پیر عبداللہ شاہ ، حافظ طیب شاہ بخاری ، نور و ز علی کر بلائی و دیگر نے مسائل کی نشاندہی اور تجاویز پیش کیں کھلی کچہری سے ڈی آ ئی جی بنوں عبداللہ ، ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین تعاون سے امن کا قیام ممکن ہے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا ہے اندرون شہر روڈز کو ون وے کیا جائے گا،اُنہوں نے کہا کہ میراخیل پولیس چوکی کیساتھ دیگر علاقوں کی حدود کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ تھانہ جات کے گیٹس سے ایف سی اہلکاروں کو ہٹایا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جو معاشرے کی تمام برائیوں کا جڑ ہے اور آج کل یہ مسئلہ شدید صورت اختیار کر گیا ہے خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ خطر ناک نشہ آئس کے استعمال کے عادی ہو گئے ہیں ان کی روک تھام ہر صورت ممکن بنائیں گے منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنوں کے تمام ہاسٹل کی نگرانی اور رجسٹریشن کی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ اقدام قتل کے وقت مقدمہ میں اکثر اوقات اصل مجرم کیساتھ ساتھ دوسرے فرد کو بھی مورد الزام ٹھہراتے ہیں جو اصل مجرم بھی بری ہو جاتا ہے لیکن اب اس طرح کے دوسرے فرد پر دفعہ 182درج کیا جائے گا تاکہ مظلوم کو انصاف مل سکیں عوام سے اپیل کی گئی کہ بجلی بل کی باقاعدگی سے ادائیگی کریں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا ڈی آ ئی جی بنوں نے اعلان کیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ پر پرچہ نہیں دیا جائے گا لیکن اسلحہ کی نمائش ہر گز نہیں کی جائے گی ، اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی دیئے گئے آخر میں شہید ایس ایس پی طاہر داوڑ کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں