تحصیل کونسل ٹو بنوں کا اجلاس ، اہم فیصلے، مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر غو ر

جمعرات 17 جنوری 2019 22:37

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) تحصیل کونسل ٹو بنوں کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر ریاض علی ٹائون کونسل ہال بنوں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان،اپوزیشن لیڈر حاجی خالد خان سمیت اراکین کونسل نے شرکت کی جس کا ایجنڈا بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں مسمار شدہ دکانات کو متبادل جگہ فراہم کرنا،ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ٹی ایم اے میں ملازمت دلوانا،کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمے ٹی ایم اے کے واجبات کی وصولی،ملقیاز خان کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فیکس پے پر رینٹ انسپکٹر رکھنا اور پشاور ڈی آئی خان کے طرز پر بنوں پرانی کھجور منڈی میں سستے بازار کا قیام تھا اراکین کونسل نے مختلف قرارداد منظور کئے بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی ملک خالد خان نے بتایا کہ بنوں میں ڈی آئی خان اور پشاور کے طرز پر جائے سفید پر قابضین کو ایک ہزار روپے ماہانہ پر 10X10شیلٹر بناکر دیئے جائیں گے کیونکہ پہلے 2005سے قابض ان لوگوں سے پیسے وصول کئے جاتے تھے جو کہ لوگوں کی جیبوں میں جاتے تھے اور میونسپل کمیٹی کو ایک پائی کا فائدہ نہیں ہوتا تھاصرف ایک مافیا کو فائدہ تھا اسلئے ان قابضین اور متاثرین کو مافیا سے بچانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سستے بازار کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے باقاعدہ قرارداد کی منظور کے بعد ٹی ایم اے اہلکاروں اور تحصیل ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جسکے چیئرمین تحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈر حاجی خالد خان،نائب چیئرمین تحصیل کونسلر سینان درانی،ممبران میں ٹی ایم او بنوں،ٹی او آر بنوں،تحصیل ناظم ملک احسان اللہ خان، ممبران اسرار خان،شاہ فیاض،سلیم خان،پیر علی مرجان اور سٹاف ممبران شامل ہیں اس کمیٹی نے سائٹ کا معائنہ کیا اور سفارشات اور لائحہ عمل تیار کیا جس کے تحت متاثرہ دکانداروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دس بائی دس شیلٹر فراہم کئے جائیں گے ارو ان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا جائے گاکہ جب بھی ان کو ہٹایا جائے گاانہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں