بنوں،نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری کو قتل کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:41

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مٹکی بیزن خیل میںنامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر محمد شریف ولد عجب خان سکنہ مٹکی بیزن خیل کو قتل کردیا مقتول کے بھائی شیرولی خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شام کھانے کے بعد میرے بھائی محمد شریف کی موبائل کی گھنٹی بجی اور وہ موبائل پر بات کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلے اس دوران فائرنگ کی آواز سنائی جب ہم گھر سے باہر نکلے تو اراضیات میں بھائی محمد شریف کو قتل شدہ حالت میں پایاوجہ قتل معلوم نہ ہوسکی نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں