بنوں میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق

جمعہ 18 جنوری 2019 18:43

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بنوں میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق، قتل کی پہلی واردات تھانہ صدر کی حدود میں واقع کوٹکہ جمعہ خان میں ہوئی جہاں لڈو گیم کے تنازعہ پر مبینہ ملزم محمد شفیق عرف الہام ولد محمد رفیق نے فائرنگ کرکے سمیع اللہ ولد اسماعیل سکنہ کوٹکہ جمعہ خان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے محمد بہادر علی ولد محمد گل خان ہنجل نواب خال کوٹکہ جمعہ خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

قتل کی دوسری واردات تھانہ غویوالہ کی حددو میں واقع پائندہ خیل پختہ سڑک نزد ابو خان قبرستان کے مقام پر ہوئی جہاں رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان منیر شاہ ولد نصیب اللہ سکنہ خوجڑی خاص کو قتل کردیا۔ پولیس نے مدعی کے بھائی فرید اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں