بنوں ،ٹریفک وارڈن پولیس کا فلش لائٹس ، پریشر ہارن کیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس نے سینکڑوں موٹر سائیکل و گاڑیوں سے فلش لائٹس او پریشر ہارن ہٹا کر قبضے میں لے لئے

پیر 20 مئی 2019 22:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ٹریفک وارڈن پولیس کا فلش لائٹس ، پریشر ہارن ،فینسی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، سینکڑوں موٹر سائیکل و گاڑیوں سے فلش لائٹس او پریشر ہارن ہٹا کر قبضہ پولیس کئے تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس کو مسلسل شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی تھی کہ رات کے وقت موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں فلش لائٹس ، پریشر ہارن کا استعمال اور ون ویلنگ کرتے ہوئے نہ صرف روزہ داروں کو ذہنی اذیت پہنچا رہے ہیں بلکہ جانی نقصان کا بھی خدشہ ہو تا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے احکامات دیئے کہ خصوصاً رات کے وقت اس کے خلاف پورا رمضان آپریشن کریں جس کی روشنی میں انچارج ٹریفک وارڈن وحید نور خان، شاہین اسکواڈ ون خنظلہ خان و دیگر وارڈنز پولیس نے بنوں کے ،مختلف بازاروں میں کریک ڈاؤن کیا اور شہریوں اور ڈرائیوروں کو متاثر کرنے والی سینکڑوں گاڑیوں سے فلش لائٹس ، پریشر ہارن ، فینسی نمبر پلیٹس موقع پر ہٹا ئیں اور چالان کیا جبکہ قبضہ میں لیا گیا سامان کو ٹریفک چوکی میں جمع کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ عوام خود ہی فلش لائٹس ، پریشر ہارن اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹائیں اسی طرح غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو رجسٹرڈ کروائیں اور موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ سے اجتناب کریں ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں