[بنوں، لاک ڈاون کے ستائے عوام پر بھاری جرمانے

{ وصولی اور گرفتاریوں کے خلاف فری لیگل ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 6 مئی 2020 20:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) بنوں ملگری وکیلان کا لاک ڈاون کے ستائے عوام سے بھاری جرمانے وصولی اور گرفتاریوں کے خلاف فری لیگل ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کی غیر قانونی کاروائیوں سے متاثرہ لوگوں سے ہونے والی زیادتیاں عدالتوں میں چیلنج کریں گے تاجر پہلے ہی کاروبار بندش کیوجہ سے پریشان ہیں ان سے جرامانوں کی وصولی یا گرفتاری غیر قانونی اقدام ہے گزشتہ روز ملگری وکیلان بنوں کے صدر عرفان پیرزدہ ایڈوکیٹ، اللہ نواز ایڈوکیٹ، عابد ایڈوکیٹ،عمران علی شاہ ایڈقکیٹ،فراز ایڈوکیٹ اور حمید اللہ جان ایڈوکیٹ نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس ایک عاپمی وباء ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام طبقات حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے 2 ماہ کے زائد عرصے سے کاروباری مراکز بند ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آپہنچی ہے انتظامیہ ان کے گھروں میں راشن پہنچانے میں تو ناکام ہے اب ان کی مجبوری سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کی مارکیٹیں، دکانیں سیل کرکے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے جس میں سے کچھ لوگوں کو موقع پر بغیر رسید کے جرمانہ کیا جا رہا ہے تو کچھ لوگوں دوسرے طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے جو کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے اس لئے ملگری وکیلان نے فری لیگل ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انتظامیہ کے کاروائیوں سے متاثرہ لوگوں کی آواز بننے کیلئے بلا معاوضہ رٹ دائر کی جائے گی کیونکہ لاک ڈاون کے ستائے عوام اور غریب دکانداروں کو مزید غیر قانونی سزائے دینا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اگر اس مشکل کے دور میں ان غریب طبقات کے چولہے جلا نہیں سکتی تو ان سے آئے روز لاکھوں روپے جرمانے کس قانون کے تحت وصول کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس مشکل کے دور میں عوام کو اذیتیں دینے کی بجائے انہیں سہولیات پہنچائے بصورت دیگر ہم عدالتوں سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں