شمالی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،شاہدعلی خان

علاقے میں میرٹ کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ، پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں ترقیاتی کام بغیر کسی سفارش ہونگے، ڈپٹی کمشنرکا کھلی کچہری سے خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) شمالی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے علاقے میں میرٹ کی بالا دستی اولین ترجیح ہے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں ترقیاتی کام بغیر کسی سفارش ہونگے عیدک پلاسین کیلئے 5کلومیٹر سڑک کی منظوری واٹر سپلائی سکیم۔ لکی واٹر چینل اور کھان نہر پر خفاظتی پشتیں تعمیر کرنے کا اعلان ہائیر سیکنڈری سکول عیدک کیلئے سپورٹس کمپلیکس کا قیام عیدک پوسٹ افس کی بحالی عوامی اور اجتماعی کاموں کو اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائیگا ۔

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہدعلی خان نے عیدک کے مقام پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن، امان کا قیام تعلیم کا حصول اور انصاف کی بالادستی میں کسی قسم کے رکائوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا علاقے کے مشران عوام اور حصوصاً جوانوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت کاموں میں اپنا ٹیلنٹ لگائیں میرے ہوتے ہوئے انشاء اللہ کوئی بھی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہوگی موزوں علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیںشمالی وزیرستان کے تمام تحصیلوں اور دیہاتوں میں عوامی مسائل کو اُن کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس موقع پر عیدک کے اجتماعی کچھ سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں عیدک پلاسین کیلئے 5کلومیٹر سڑک کی تعمیر واٹر سپلائی سکیم لکی واٹر چینل اور کھان نہر پر خفاظتی پشتیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ خان گنڈا پور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان اسسٹنٹ کمشنر میرعلی عباس خان افریدی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سعید گل کے علائو تمام محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی عیدک کے 40ہزار آبادی جانب سے ملک قدیر خان داوڑ نے مہمان کو ضروریات زندگی پر تفصیلی سفاس نامہ پیش کیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں