}عوام کی خدمت و تحفظ اور امن و امان اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر اقبال

ر اس نصب العین کے تحت بنوں پولیس دن رات انتھک محنت کریگی، مختلف علاقوں کے دورے پر گفتگو

اتوار 26 جون 2022 20:30

:بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت و تحفظ اور امن و امان اولین ترجیح ہے اور اس نصب العین کے تحت بنوں پولیس دن رات انتھک محنت کریگی۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ ہوید، جانی خیل، وزیر سمیت بنوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانوں اور چوکیات میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ڈیوٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ وزیر، ہوید، جانی خیل سمیت بنوں کے محتلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلعی پولیس آفیسر نے تھانوں اور چوکیات میں پولیس کی کارکردگی اور تھانہ ریکارڈ چیک کرکے انہیں ڈیوٹی کے متعلق سخت ہدایات دیئے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر خاص کر منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف اپنی کاروائیاں اور بھی تیز کردیں اور انہیں سکھ کا سانس نہ لینے دیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں پولیس گشت کو اور بھی موثر کریں،بنوں کے عوام کی خدمت کریں، ان کے مسائل خل کریں،انہیں خفاظت کا احساس دلائے اور انہیں یہ باور کرائیں کہ پولیس آپکی خادم ہے اور کسی کی - عزت نفس مجروح نہ کریں

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں