بنوں میں صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

جمعرات 8 فروری 2024 12:03

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) صوبائی امیر جماعت اسلامی و امیدوار این اے 39 بنوں پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل شفاف انداز میں جاری رہنا چاہیے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں