بنوں،چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق

دہشت گردوں نے دور سے اسنائپر گن کے ذریعے پولیس اہل کار کو نشانہ بنایا،عینی شاہدین

جمعرات 29 فروری 2024 17:12

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے برغنتو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا جس میں ایک اہل کار جاں بحق ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایاکہ دہشت گردوں نے دور سے اسنائپر گن کے ذریعے پولیس اہل کار کو نشانہ بنایا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں