درخت زمین کی خوبصورتی اور موسم کو خوشگوار رکھنے کا سبب ہیں،سردار عبدالرحمن کیھتران

ہفتہ 9 فروری 2019 21:04

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) صوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کیھتران نے کہا کہ درخت زمین کی خوبصورتی اور موسم کو خوشگوار رکھنے کا سبب ہیں ،بارشیںبرسنے کا ذریعہ بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر بارکھان کے دفتر میں شجر کاری مہم افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل انور ہاشمی ،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد سہیل،سردار ذادہ غفور جان،میر ایوب کیھتران ،ایکسین بی اینڈ آر محمد قاسم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن لونی اور دیگر سرکاری آفیسران اور قبائلی معتبرین موجود تھے ۔

صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے درخت لگا کر ضلع بارکھان میں شجر کاری مہم 2019ء کا باقاعدہ افتتاح کیا ،فارسٹ آفیسر زبیر خان کاکڑ نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں 25سو درخت لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پلو،بیراور دیگر اقسام کے درخت شامل ہیں ،یہ پودے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ،9فروری کا دن پورے ملک میں گرین پاکستان ڈے کے حوالے سے منایا جا رہا ہے اس حوالے سے آج کے دن ضلع بارکھان میں 22سو درخت لگائیں جائیں گے ،5 سومحکمہ جنگلات کی جانب سے جبکہ 15سو عوام میں تقسیم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بارکھان کی آ ب و ہوا درختوں اور فصلات کے حوالے سے نہایت موضوع ہے ،ضلع بھر کے لوگ شجر کاری مہم 2019ء کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جس سے معیشت میں بہتری آئی گی اور موسم بھی خوشگوار ہوگا انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں لوگ گرین پاکستان شجر کاری مہم 2019ء کے حوالے سے حکومت کی خصوصی ہدایات پر تیزی سے عمل درآمد کر رہی ہیں اور جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور زیادہ سے زیادہ درخت اگانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں