کھیل صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ،وزیر خوراک وبہبودآبادی بلوچستان

منگل 20 اگست 2019 19:55

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) صوبائی وزیر خوراک وبہبودآبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی فیسٹول کے فائنل میچ کے موقع پر کھلاڑیوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈٖپٹی کمشنر بارکھان محمد گل خلجی،ایف سی کرنل بارکھان محمداسد ودیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے فائنل میچ کے فاتح اور ان کے مد مقابل ٹیم کو بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے خوبصورت ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کمیٹی کے ارکان کی کاوشوں کو سہرایا ۔انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی تعمیرکیلئے بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر کرنل ایف سی محمد اسد نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے نہ صرف نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہے ۔بلکہ عوام کو تفریح کابہترین موقع مل جاتا ہے ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد گل خلجی نے کہا کہ کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے ایسے سرگرمیوں سے ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے کھیل سے نوجوانوں میں اخلاقی شعور پیدا ہوتا ہے اس موقع پرصوبائی وزیر نے فاتح اور مد مقابل ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں