بٹ خیلہ‘قوم اتمان خیل کے سرکردہ مشران کامالاکنڈ سے قومی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار اعجاز الرحمن کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) قوم اتمان خیل کے سرکردہ مشران نے مالاکنڈ سے قومی اسمبلی کے لئے آزاد امیدوار اعجاز الرحمن کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں نرے اوبہ نورنگ میں حجرہ غلام محمد میں قوم اتمان خیل کے مشران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام محمد ،میرزا خان اتمان خیل،ماسٹر دلاور خان،خیر الرحمن،رحیم گل لوہار اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم تمام اتمان خیل اور ملیزے،مھمند،خٹک ،سواتی اور دیگر اقوام متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا ووٹ ازاد امیدوار اعجاز الرحمن کو دیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کا ووٹ پی پی پی کے امیدوار کو دیں گے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے قومی اسمبلی این اے 35 سے ازاد امیدوار اعجاز الرحمن نے کہا کہ مالاکنڈ کو ضلع ماڈل بنانا میرا مشن ہے اور عوام کے تعاون سے اسے خوشحال مالاکنڈ بنائیں گے یہاں وسائل کی کمی نہیں صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے سیاستدان ووٹ لے کر غائب ہوجاتے ہیں جبکہ سیاست میں قبضہ گروپوں نے اپنے مفادات کے لئے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر مالاکنڈ کے دور دراز علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دونگا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں