پاکستان میں امن وامان سانپ کے پائوں کی مانند ہے جو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ، عالمی سامراج اپنی معیشت چلانے کیلئے پاکستان میں جنگ کا ماحول بنایا ہے ، حکمران طبقہ برابر شریک ہیں جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

صوبائی امیرجمعیت علماء اسلام ف مولانا گل نصیب عیدملن پارٹی سے خطاب

اتوار 2 جولائی 2017 20:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) )جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی آمیر سابق سنیٹر مولانا گل نصیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان سانپ کے پائوں کی مانند ہے جو ڈھونڈنے سے بھی نہیںملتاعالمی سامراج اپنی معیشت چلانے کیلئے پاکستان میں جنگ کا ماحول بنایا ہے اور اس میں حکمران طبقہ برابر شریک ہیں جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

وہ بروز اتوار جے یوآئی تحصیل بٹ خیلہ کے زیر اہتمام دریا کنارے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی سے ضلعی آمیر خالد جان ، تحصیل سرپرست اعلیٰ مولانا جاوید ، تحصیل آمیر لطیف الرحمن ،جنرل سیکرٹری حافظ سلمان بدر ، مولانا فضل منان، حق نواز ایڈوکیٹ ، مولانا سلمان تاثیر ، مولانا حمید اللہ روغانی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ سوات چاروں اطراف سے پاکستان کا حصہ ہے تو ہتھیار کس راستے سے آئی طالب اور اس کی جنگ بھی سمجھ میں نہیں آئی لیکن یہ ضرور جانتے ہیں کہ اس ساری بدامنی کا ذمہ دار حکمران طبقہ اور بدآمنی انہی کی پیدا کردہ ہے انہوں نے کہا کہ جہالت نے اندھیرے ڈال رکھے ہیں اور ملک جاہلوں کی فہرست میں صف اول کا درجہ پاچکا ہے جو بھی آتا ہے اپنے خوشنما نعروں کے ذریعے اسے لوٹ لیتا ہے کوئی روٹی کپڑا مکان ، کوئی نیا پاکستان ،کوئی پرانا پاکستان اور اب تو ایک نے تو تبدیلی کے نعرے پر لوٹ مار مچارکھی ہے جو خود کو تبدیل نہیں کرسکتا وہ پورے پاکستان کو کسے تبدیل کردے گا انہوں نے کہاکہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ملاوٹ، ناپ تول کمی ، جعلی ادویات، غیر معیاری ڈاکٹرز ناقص علاج اور دیگر دونمبریو ں اور غیر قانونی کاروباروں کی وجہ سے طبی اموات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ملک میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کا صحیح نظام نہیں اور دفاع کا یہ حال ہے کہ ڈرون حملے غیر ملکی جہاں اور کہیں بھی آسانی کے ساتھ کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ عدل وانصاف کا نظام قائم کرنے کے لیے قوت کی ضرورت ہے جس پر آج باطل کا قبضہ ہے کارکن اپنے صفوں میں اتنی قوت پیدا کریں کہ اللہ اور اس کے دشمنوں کو ڈرایا جاسکے انہوں نے کہا کہ قوت اتحاد وتفاق میں ہے انتشار میں نہیںاور جو انتشار پیدا کرتے ہیں ان سے دور رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں