نئے سال کی آمد پر حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر پٹرول بم گرا کرعوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے،سکندر حیات شیر پائو

نیب قوانین میںتبدیلی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو بچا نے کیلئے کی ہے اپنی باری آنے پرقانون ہی بدل دینا تاریخی یو ٹرن ہے،میڈیا سے با ت چیت

جمعرات 2 جنوری 2020 22:55

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے صو بائی صدر سکندر حیات شیر پائو نے کہا ہے کہ نئے سال 2020ء کی آمد پر حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر پٹرول بم گرا کرعوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے نیب قوانین میںتبدیلی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو بچا نے کیلئے کی ہے اپنی باری آنے پرقانون ہی بدل دینا تاریخی یو ٹرن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے آلہ ڈھنڈ ڈھیری ملاکنڈ میں کیو ڈبلیو پی کے رہنما مر حوم محمد ابرار خان یوسفزئی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انھوں نے مر حوم کے بیٹے وقاص خان بھائی اشتہار حسین اور لوا حقین سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ پارٹی علاقے اور عوام کی بہتری کیلئے مر حوم ابرار خان کے کردار اور جدوجہد کو خراج تحسین پیشکرتے ہو ئے کہا کہ مر حوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاسکندر شیرپائو نے مذید کہا کہ نا اہل عمران خان اور ان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بچگانہ اقدامات سے اب ان کے سلیکٹر بھی پریشان ہیںانھوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے فارمیٹ تحت چلا کر معیشت کوتباہ کر دیا گیا جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںانھوں نے کہاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات نازک ہو چکے ہیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں