تھاکوٹ سے جمبیرہ جانے والی کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:26

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) تھاکوٹ سے جمبیرہ جانے والی کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کار نمبر ایم اے 4202 جسے ڈرائیور محمد سعید چلا رہا تھا، سج بیڑ پاور ہائوس کے قریب کنٹر گیٹ موڑ سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد سعید ولد محمد اسماعیل اور حمید ولد ظہیر الله موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا ساتھی بخت زیب ولد سیف الملوک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے دو متوفین کی میتیں اور زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا۔ حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں