بٹگرام پولیس کی ماہِ اگست کے دوران بہترین کارکردگی

جمعرات 3 ستمبر 2020 19:10

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) ضلع میں کرونا وبا کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود بٹگرام پولیس کی پروفیشنل کارکردگی ماہِ اگست کے دوران نقب زنی/ڈکیتی/چوری کرنے والے 09 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 لاکھ 45 ہزار مالیت کا سامان اور مویشی ریکور کرلیئے۔ بٹگرام پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی سربراہی میں بٹگرام پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ اگست کے دوران 122 مقامات پر سنیپ چیکنگ اور 29 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 11مختلف اقسام کا اسلحہ اور 139 ایمونیشن برآمد کیئے۔

مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور مجرمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 28 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہِ اگست کے دوران بٹگرام پولیس نے 14پستول،06بندوقیں،09رائفلیں،01 کلاشنکوف اور479 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 29 مقدمات درج کیئے گئے۔

پریس ریلیز کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف پھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے مجموعی طور پر 03 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت 02 مقدمات درج کیئے گئے۔ضلع میں امن وآمان کے قیام کیلئے بٹگرام پولیس نے 296 افراد کے خلاف107/151 54/109,اور 55/109کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی۔ حساس مقامات ہوٹل،سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 12سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 03 مقدمات درج کیئے گئے۔

جبکہ فائرنگ ایکٹ کے تحت ماہِ اگست میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 10 مقدمات درج کیئے گء جبکہ غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر بٹگرام پولیس نے ماہ اگست 2020 کے دوران 279PPC کے تحت 14 مقدمات درج کیئے گئے۔ماہ اگست 2020 کے دوران دفتر ڈی پی او بٹگرام میں کل 85 مرد وخواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔جبکہ 49 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔پال آفس بٹگرام میں ماہ ِ اگست 2020 کے دوران 140 افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹس/سکیورٹی کلئیرنس ایشو کیئے گئے اور 180 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 10 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 30 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں