عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی خوشیوں اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 14 اگست 2022 16:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا۔منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراعزاز اللہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام طارق محمود، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحد، تحصیل چئیرمین عطاء اللہ خان ترند، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام، پرنسپل سنٹینئیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام فدا محمد خان، اور ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹ اور نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود 8.30 پر سکول پہنچے۔ تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر 8 بجکر 58 منٹ پر قومی ترانہ بجانے کے ساتھ ہی قومی پرچم لہرایا گیا جس کے دوران تمام شرکاء مودبانہ انداز سے کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس بٹگرام کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز، آرٹ کی نمائش، مقامی اداکاروں نے خاکے پیش کر کے شرکاء سے داد حاصل کی۔مہمانوں اور شرکاء نے سٹالز کا دورہ بھی کیا جس میں والنٹئیرز، ریسکیو 1122، زراعت اور مختلف سکولوں کے سٹالز شامل تھے۔تقریب کے دوران مہمانوں نے پلا نٹ فارپا کستا ن مہم کا پودا لگا کر آغاز پودے لگا کر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے اپنے تقریر میں کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کی خوشیوں اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں