بٹگرام پولیس نے چوری ہونے والی بکریاں برآمد کر لیں، ملزم گرفتار

پیر 18 مارچ 2024 12:52

بٹگرام پولیس نے چوری ہونے والی بکریاں برآمد کر لیں، ملزم گرفتار
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) بٹگرام پولیس نے چوری ہونے والی بکریاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق سائل محمد عاشق سکنہ شملائی کی رپورٹ پر ڈی ایس پی محمد شاہین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد فرید خان نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مختصر وقت میں بکریاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بکریاں مالک کے حوالہ کر دی گئیں۔ گرفتار ملزم گل نواز سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان کی نگرانی میں شعبہ تفتیش کامیابیوں کی جانب گامزن ہے ۔ جراٸم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے میں خاطر خواہ نتاٸج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں