بٹگرام سے تبدیل ہونے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

بدھ 27 مارچ 2024 11:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بٹگرام سے تبدیل ہونے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق تبدیل ہونے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ بٹگرام کے عوام کو عزت دار، مہمان نواز، تعاون کرنے والے اور غیور پختون پایا۔ وہ بٹگرام پولیس اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں پیار دیا اور ان کے ساتھ مل کر جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں ہر قسم کی مدد و تعاون کیا اور انہیں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ زیر تفتیش مقدمات میں میرٹ پر کام کیا اور جرائم میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بٹگرام پولیس اور عوام کا پیار اور بہترین یادیں لے کر جا رہے ہیں اور ہمیشہ بٹگرام پولیس اور عوام کو یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب میں نوتعینات ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس خان، ایس ڈی پی اوز سرکل بٹگرام ، الاٸی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، انچارج ٹریفک، جملہ ایس ایچ اوز، لائن آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام سعید اختر خان کو تحائف پیش کئے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں