محکمہ خوراک کے افسران کا بٹگرام بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

پیر 8 اپریل 2024 12:39

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر محکمہ خوراک کے افسران نے بٹگرام بازار کا دورہ کر کے سبزی، فروٹ، گوشت، بیکریز، کریانہ سٹورز اور دیگر اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے گئے جبکہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ہمارا کام عوام کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءخوردنووش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں