پرامن معاشرہ کی تشکیل عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے، ڈی پی او بٹگرام

بدھ 17 اپریل 2024 15:13

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام قمر حیات خان نے کہا ہے کہ پرامن معاشرہ کی تشکیل عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق انہوں نے بازار کابینہ سے ملاقات کے جرائم کے خاتمے اور ٹریفک مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون اور رمضان المبارک میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے بہترین اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے بازار میں مشکوک افراد یا سرگرمیوں پر پولیس کو بروقت اطلاع اور تعاون کی یقین دہانی پرکابینہ کا شکریہ ادا کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں