عمران خان نے احسن اقبال سے بدتمیزی کے واقعے کی پھر حمایت کردی

منگل 12 جولائی 2022 20:35

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان نے احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعہ کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔بھکر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ’احسن اقبال سے بدتمیزی درست ہوئی، وہ چور نہیں ڈاکو ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر وہاں موجود مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کچھ حامیوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ احسن اقبال ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر کھڑے ہیں،اچانک انہیں دیکھ کر بظاہر پہلے ایک خاندان کی خواتین نے ان کے خلاف چور،چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اور بعد ازاں اس میں دیگر افراد بھی شامل ہوگئے۔اس دوران ریسٹورنٹ میں موجود شہری ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے،کچھ منٹ بعد نعرے لگانی والی خواتین اور دیگر افراد باہر چلے گئے۔اس کے بعد احسن اقبال نے عید کے روز ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھیرہ واقعے میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کرلی ہے، اس فیملی کے افراد نے پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں