جنرل الیکشن 2018 کا پانچواں مرحلہ بھی مکمل، امیدواروں کو حتمی انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے

اتوار 1 جولائی 2018 16:40

بھکر۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) جنرل الیکشن 2018 کا پانچواں مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ، امیدواروں کو حتمی انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے، فہرستیں آویزاں تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے پانچویں مرحلہ کو حتمی طور پر مکمل کرکے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔ جس کے مطابق این اے 97 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالمجید خان کو شیر، پی ٹی آئی کے ملک امجد علی کو بلا، پی پی پی پی کے امیدوار ملازم حسین کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ آزاد امیدواروں اظفر علی کو بکری، ثنا اللہ خان کو ٹائپ مشین، عزیز احمد خان کو بیل، عمیر حسن خان کو ریلوے انجن، فاروق احمد خان کو ریڈیو، فرخ حسن خان کو چارپائی، محمد ارشد اعوان کو بھیڑ، محمد ثنا اللہ خان مستی خیل کو سلائی مشین، اور نعیم اختر کو پانی کی برقی موٹر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 98 سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر محمد افضل کو، بلا، پی پی پی کے اعجاز علی شہانی کو، تیر ،عوامی راج پارٹی کے اختر حسین کو، جھاڑو ، اور تحریک لبیک کے حافظ محمد ذوالفقار کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا ۔اورآزاد امیدواروں میں حبیب اللہ خان نوانی کو میز کرسی، نعیم اللہ خان شہانی کو بالٹی،اور عبدالرحمن سردار بگی کو جیپ کا نشان جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی پی 89 سے پی ٹی آئی کے امیدوار صابر خان کو بلا، ن لیگ کے امیدوار فاروق اعظم خان کو شیر ،پی پی پی پی کے امیدوار ملازم حسین کو تیر، تحریک لبیک پاکستان کے شیر افضل خان نیازی کو کرین م کا نشان الاٹ کیا گیا ہے اورآزاد امیدواروں اعجاز احمد خان کو چاقو، امیر محمد خان کو مشین سلائی، زوہیب حسن خان کو انجن ریلوے، عبدالمتین کو دروازہ، عزئز احمد خان کو بیل، فرخ حسن خان کو چارپائی، محمد ارشد کو ریڈیو، محمد ارشد جاوید اقبال کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

۔حلقہ پی پی 90 سیایم ایم اے کے امیدوار نوید احسن نیاز کو کتاب ،پیپلزپارٹی کے امیدوار اعجاز علی شہانی کو تیر، ن لیگ کے امیدوار عرفان نیازی کو شیر، پی ٹی آئی کے امیدوار احسان اللہ خان کو بلا ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار اعجاز حسین کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے اور آزاد امیدواروں لیڈی ڈاکٹر شہزاد نجیب کو جگ، نذر عباس کہاوڑ کو سلائی مشین ،مشتاق احمد کو بالٹی ، عبدالرئوف قریشی کو ٹوکری ، محمد ارشد اعوان کو بھیڑ، محمد فاروق زبیر اعوان کو جیپ، حبیب اللہ شہانی کو پڑھائی والی میز کرسی، اظفر علی کو ریلوے انجن ، فضل الرحمن کو سکوٹر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

پی پی 91 سے پی ٹی آئی کے امیدوار غضنفر چھینہ کو بلا۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عبدالجبار ہاشمی کو کرین ۔ آزاد امیدوار مختیار مگسی کو جیپ اور آزاد امیدوار حبیب اللہ شہانی کو کرسی کا نشان الاٹ کردیا گیا۔۔ حلقہ پی پی 92 سے پی پی پی کی فرزانہ پروین ڈھانڈلہ کو، تیر، پی ٹی آئی کے عامر شہانی کو، بلا، تحریک لبیک کے محمد اصغر کو، کرین،ایم ایم اے کے مولانا صفی اللہ کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا ہے اور حلقہ پی پی 92 سے آزاد امیدواروں میں ظہیراحمداترا کو سلائی مشین،رانا آفتاب احمد کو،تانگہ، مدثرنذیراترا کو،ٹوکری، سید محمود احمدکو بالٹی ،عامر سہیل کو، چمچ،محمد علی کو، وکٹ اور شیخ انتظار کو جیپ کا نشان الاٹ کر دیاگیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں