بھکر، نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونا حق و سچ کی فتح ہے،رانا گل خاں

بدھ 19 ستمبر 2018 21:29

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز شریف اور محمد صفدرکی سزائیں معطل ہونا حق و سچ کی فتح ہے ہمارے قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت عالیہ نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے ہمارے قائدین کی سزا کو معطل کردیا ہے جوکہ کارکنان مسلم لیگ ن کے دلوں کی آواز ہے ان خیالات کا اظہاررانا گل خاں سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جس سے عالمی برادری پاکستان کا وقار بلند ہوا اور مخالفین نے میاں نواز شریف کیخلاف سازشیں کرکے ان کو جلا وطن کروا دیا اب پھر نواز شریف نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے تمام پروپیگنڈوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی انہوں نے بتایا کہ سابق میاں نوازشریف ،انکی بیٹی اور داماد کو انصاف کی فراہمی معزز عدالت نے یقینی بنادی ہے تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت نے چند ہفتوں میں ہی عوام کو مایوس کردیا اور ان پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دئیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سیاسی مخالفین جتنے مرضے پلان بنا لیں میاں نواز شریف کو زیادہ دیر عوام سے دور نہیں رکھ سکتے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں