وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع بھر کے کاشتکاروں کے لیے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ ، 56 زرعی مشینری پر لاکھوں روپے کی سبسڈی دے دی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

جمعرات 4 اپریل 2024 15:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع بھر کے کاشتکاروں کے لیے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ ، 56 زرعی مشینری پر لاکھوں روپے کی سبسڈی دے دی ۔ حکومت پنجاب ہنگامی بنیادوں پر کسانوں کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر نے ضلع کونسل ہال میں ایک پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈائریکڑ ایگری کلچر انجینئرنگ لیہ عمر علی رندھاوا ،ملک عمر دراز اعوان اسٹنٹ ڈائریکڑ زرعی انجینئرنگ بھکر ، ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت ڈاکڑ امیرحسین ملک سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ملک عمر دراز اعوان اسٹنٹ ڈائریکڑ زرعی انجینئرنگ بھکر نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے اس سکیم کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 56 کاشتکاروں کو صاف شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے زرعی الات کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ۔

یہ ایک زری الات پر کم از کم پانچ لاکھ روپے کی سبسڈی حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے یعنی 60 فیصد گورنمنٹ پنجاب ادائیگی کرے گی جبکہ 40 پرسنٹ کاشتکار ادا کرے گا ۔ کاشتکاروں کی خوشحالی کا یہ انقلابی منصوبہ آئندہ دو سالوں تک جاری رے گی۔ \378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں