بھلوال‘ انڈے فروش بچے علی رضا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں درندہ صفت قاتلوں محبوب اور بابر کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا

پیر 29 جنوری 2018 13:50

بھلوال‘ انڈے فروش بچے علی رضا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں درندہ صفت قاتلوں محبوب اور بابر کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) بھلوال میں انڈے فروش بچے علی رضا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں درندہ صفت قاتلوں محبوب اور بابر کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔یہ ملزمان قبل ازیں منڈی بہاوالدین کے زیادتی کیس میں ملوث پائے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی اوسرگودھا محمد سہیل چوہدری نے بتایا کہ بھلوال میں محنت کش محمد نذیر کے انڈے فروش بیٹے علی رضا عرف راجو کے ذیادتی کے بعد قتل کے معمہ کو حل کر کے اس میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

ڈی پی او محمد سہیل چودھری کے مطابق بھلوال میں انڈے بیچنے والے معصوم بچے علی رضاکے سفاکانہ قتل کیس میں پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیتے ہوئے اصل ملزمان محبوب ولد حسن دین سکنہ بھلوال اور بابر ولد رفیق سکنہ چک 8 شمالی بھلوال کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز کو حل کرنا اور مجرموں تک پہنچنا پولیس کے لیے چیلنج ہوتا ہے جس میں قاتل کوئی سراغ نہ چھوڑے۔

کوئی اور ٹھوس ثبوت نہ ملے جس سے ملزم کا سراغ لگانا احسان ہو جائیمگر ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کی سربراہی میں سرگودھا پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے اپنی نوعیت کے اس انوکھے قتل کیس کو نمٹا کر پولیس کی ساکھ بحال کیا اور بالخصوص ایک غریب والد کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس مقدمہ میں پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئیحرکت میں آئی اور چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا مگر اس طرح کے کیس میں پولیس کی زمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ ایک تو معصوم قتل ہوا اور اس پر کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے،انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں نہ تو موبائل فون کا استعمال ہوا جس سے لوکیشن ٹریس ہو سکے اور نہ ہی اغوا اور قتل کے موقعہ پر ایسا کوئی گواہ تھا جو مجرموں کو پہچان سکے، نہ ہی فنگر پرنٹ ، آخری حل تھا کہ صرف اور صرف ڈی این اے کروایا جائے مگر یہ ٹیسٹ فرانزک لیب میں ہی ممکن ہو تھا۔

پولیس حکام کی نگرانی مشتمل ٹیم کی کاوشوں سیقاتلوں کو گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جسکا رزلٹ پولیس کو موصول ہو گیاہے جس کی بنیاد پر پکڑے جانے والے ملزمان ہی اصل مجرم ثابت ہوئے ہیں جو قبل ازیں منڈی بہاوالدین کے زیادتی کیس میں ملوث رہے۔ڈی پی او نے پولیس افسران کی اس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں