بھمبرواٹر سپلائی اور سیوریج سکیم پرکام شروع کردیاہے ‘جس سے شہرمیں پینے کے صاف پانی کی قلت دورہوجائے گی ‘شہرمیں صحت وصفائی کے نظام کوبھی بہتربنایاجائے گا

آزادکشمیر کے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ چوہدری طارق فاروق کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 16:20

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) آزادکشمیر کے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ، ہائوسنگ، زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ بھمبرواٹر سپلائی اور سیوریج سکیم پرکام شروع کردیاہے جس سے شہرمیں پینے کے صاف پانی کی قلت دورہوجائے گی جبکہ شہرمیں صحت وصفائی کے نظام کوبھی بہتربنایاجائے گا۔ بھمبرشہر کی سڑکات اور گلیات کوپختہ کیاجائے گا۔

جاتلاں سے بھمبر،بھمبرسے چڑیاولہ روڈ کی تعمیرسمیت بھمبرکی تعمیر وترقی پراربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔بھمبرکے مسائل حل کرنامیری ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت بلاتخصیص لوگوں کی فلاح وبہبود کررہی ہے۔ہماری حکومت کی ترجیحات ہی عوام کی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں کیے جانے والے تمام وعدے پورے کریں گے۔

بھمبرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مسلم ہینڈ کی طرف سے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پرحکومت اور اہلیان علاقہ بھمبرقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مسلم ہینڈز شہر کے دیگرمقامات پربھی اس طرح کے عوامی وفلاحی منصوبے لگائے گی۔ وہ یہاں مسلم ہینڈکے زیراہتمام واٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمداقبال، ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری محمدفیاض، مسلم ہینڈز کے چیف آرگنائزرارسلان نصرت نے بھی خطاب کیا ۔ سینئروزیرنے مسلم ہینڈز کی طرف سے بھمبرمیں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کوخوش آئندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ پانی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے ۔ صاف ستھراپانی سے صحت مندمعاشرے قائم رہتے ہیں جبکہ گندے پانی سے جہاں صحت مند افراد مختلف بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں وہاں انسانی جان لیوابیماریاں جن میں معدہ ،ہیپاٹایٹس ،گردو ں کی بیماریوں کا موجب بنتی ہیںمیں مسلم ہینڈ زکی پوری ٹیم کاآزاد کشمیر حکومت کی طرف سے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے جذبہ کو بھی سلام پیش کرتا ہوں آج مسلم ہینڈز نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں عوامی فلاحی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں مسلم ہینڈز نہ صرف مسلمان ممالک میں بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی کام کر رہی ہے برطانیہ میں مسلم ہینڈز کی خدمات کونہایت ہی قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔

انھوں نے کہاکہ بھمبر شہر میں کافی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں بھمبر میں واٹر سپلائی کی سکیم اور سیورج کی سکیم کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے اس منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبرشہر کے گردونواح مکہال ماچھیا سیرلہ بھوتوسیال کے لیے واٹر سپلائی کی سکیمیں منظور ہو چکی ہیںشہر کی جو گلیاں رہ گئی ہیں وارڈ نمبر ایک دو تین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے جنوری میں کام شروع ہو جائے گاتھانہ بھمبر کے قریب واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کیا گیا لیکن محکمہ لوکل گورنمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگ اس سے فیض یاب نہیں ہوسکے واٹر فلٹریشن کی صفائی بھی نہیں ہوسکی اور نہ ہی فلٹر تبدیل ہوئے ہیں اس لیے بھمبر کے لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی نہیں ملااگر مسلم ہینڈز ان دو پلانٹ کو اپنے ذمہ لے لیں اس سے بھمبر کے شہریوں کو مزیدریلیف ملے گاانہوں نے کہا کہ بھمبر بائی پاس روڈ پہلے بھی میں نے بنوائی اور دوبارہ بھی اس کی تعمیر کروا رہا ہوں کوشش کریں گے کے جلد مکمل ہوجائے سڑک کے دونوں اطراف میں سولر لائٹس کی تنصیب بھی کی جائے گی ۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںحکومت آزادکشمیربھرکی طرح بھمبرکی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن فنڈز فراہم کررہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ سابقہ دور حکومت میں عوام کوتعمیروترقی سے دوررکھنے کاازالہ ہوسکے۔انھوں نے اہلیان بھمبرکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے بھاری اعتماد کرکے مجھے چوتھی مرتبہ ممبراسمبلی منتخب کیاہے ۔ بطورممبراسمبلی میں حلقہ کے عوام کی بلاتخصیص خدمت کروں گاجہاںجہاں بھی تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی ضرورت ہے انھیں پایاتکمیل تک پہنچانامیری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں