گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی ضلع بھمبر میں کلاس دہم کو کلاس نہم کی طرف سے الوداعی پارٹی

بدھ 13 مارچ 2019 14:33

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی ضلع بھمبر میں کلاس دہم کو کلاس نہم کی طرف سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں کلاس نہم کے طالب علم عاقل زمان نے خوبصورت انداز میں کلاس دہم کے طلباء کو الوداع کیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی ضلع بھمبر میں کلاس دہم کو کلاس نہم کی طرف سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں طالب علم باسط، احتشام، محمد صبور اور آکاش ایوب نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کیے۔

عمیر ظفر نے نظم پڑھی۔ بعد ازاں کلاس دہم کے طالبعلم بلال محمود نے کلاس نہم کی میزبان کلاس کو خوبصورت الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ادارہ ہذا کے ریٹائرڈ ہونے اساتذہ محمد اصغر خان اور افتخار احمد خان سینئر مدرسین کو کلاس نہم اور اساتذہ اور پرنسپل کی طرف سے خصوصی طور مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کلاسز کو جاری رکھا۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام سے قبل ادارہ ہذا کے پرنسپل پروفیسر راجہ افتخار احمد خان اتنی خوبصورت الوداعی تقریب کے منعقد کرنے پر اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے طلباء کو نصحیت کی کہ آئیندہ اپنا نصب العین متعین کریں تو بھرپور جوش و ولولے سے حاصل کرنے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں وہی اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں جنہوں نے محنت اور مقصد کا تعین کیا۔

آخر میں سینئر مدرس محمد امتیاز نے طلباء کی کامیابی اور ادارہ کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض محمد امتیاز سینئر مدرس نے احسن طریقے سے سر انجام دئیے۔ تقریب میں کالج اساتذہ قیصرکرامت،ظاہرالرحمن،منورحسین،محمد اویس،کاشف سلیم، سکول اساتذہ خادم حسین، محمداکرم، محمد افضل کلرک صاحبان محمد نعیم،حبیب الرحمن، لیب اسسٹنٹس محمد الیاس ہاشمی اور وحید احمد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں