حکومت نے آزادکشمیر میں لوگوں کی مشکلات سمجھتے ہوئے میرٹ پرترقیاتی کام کیے، راجہ غلام ربانی

محمدفاروق حیدر کی خصوصی دلچسپی سے حلقہ سماہنی کی پسماندگیاں دورہورہی ہیں، لوگوں تک تعمیروترقی کے ثمرات پہنچناشروع ہوگئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر

ہفتہ 7 ستمبر 2019 15:21

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبرراجہ غلام ربانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم راجہ محمدفارو ق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیر بھرمیں لوگوں کی مشکلات کوسمجھتے ہوئے میرٹ پرترقیاتی کام کیے۔ لوگوں کوسفری سہولیات کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کی سہولیات ان کی دہلیز پرفراہم کیں۔

حلقہ سماہنی میں گریڈ اسٹیشن کی منظوری وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کا سماہنی کے عوام پراحسان عظیم ہے۔ جنڈالہ تا پیرگلی ڈیول کیرج روڈ کی منظوری سے حلقہ سماہنی کی تمام مین شاہرات معیاری ہوجائیں گی جس سے سماہنی میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی دلچسپی سے حلقہ سماہنی کی پسماندگیاں دورہورہی ہیںاور لوگوں تک تعمیروترقی کے ثمرات پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کے نئے فیڈرپرکام جاری ہے جلد ہی نیافیڈرچل جائے گاجس سے سماہنی میں بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے آفس چیمبرمیںسماہنی سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹرراجہ غلام ربانی نے کہاکہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ میں اپنے آبائواجداد کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسراٹھاباقی نہیں رکھوں گا۔

عوامی فلاح وبہبود میری ترجیحات میں شامل ہے۔گذشتہ تین سالوں میں پورے آزادکشمیرکی طرح حلقہ سماہنی میں تعمیروترقی کے مثالی کام ہوئے ہیں جس پرحلقہ کے عوام وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کے شکرگزارہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے آزادکشمیرکی طرح حلقہ سماہنی کوبھی کثیرترقیاتی فنڈز مہیاکیے ہیں جوزمین پرنظرآرہے ہیں ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں