پی ٹی آئی بھمبر نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ، راجہ فریاد محمود

بدھ 26 مئی 2021 13:55

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2021ء) نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع بھمبر راجہ فریاد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھمبر نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ، آنے والے انتخابات میں بھمبر سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے پورا زور لگا دیں گے،  پی ٹی آئی کی قیادت ہی نوجوانوں کے مسائل سے بخوابی واقف اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے جسکی وجہ سے نوجوانوں میں پی ٹی آئی کے لیے جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

  ان خیالات کا اظہار انہوں  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں یوتھ تحریک انصاف کے امیدوار وں کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہوچکی ہے ،ضلع بھمبر میں کلین سویپ کریں گے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں