بھمبر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا نئی آبادی مکہال وارڈ نمبر 10 کا دورہ، مسائل کا جائزہ لیا

ہفتہ 8 اگست 2020 17:51

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری تصدق حسنین ٹیپو کا نئی آبادی مکہال وارڈ نمبر 10 کا تفصیلی دورہ ، نئی آبادی میں تیزی سے آبادی میں اضافہ کے پیش نظر تمام مسائل کا جائزہ لیا گیا اور اسے جلد حل کرنے کا عاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو کا قاضی برادران کی تحریک پر نئی آبادی مکہال کا تفصیلی دورہ ، نئی آبادی کی گلیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروا دی۔

قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو نئی آبادی مکہال پہنچے تو ان کو ہار ڈال کر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کو مسائل کا علم نہیں اس کو ایڈمنسٹریٹر بنے کا کوئی حق نہیں، آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میںسینئر وزیر کی راہنمائی میں تمام وارڈ زمیں مساوات کی بنیاد پر تعمیر وترقی جاری ہے، نئی آبادی مکہال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے یہاں سے سینئر وزیر ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اسلیے یہاں کے تمام مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کروں گا، جلد نئی آبادی مکہال کی تمام گلیوں کی سکیم مرتب کی جائے گی اور جلد از جلد تمام گلیاں اور دیگر مسائل حل کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے انصر زمان خان ، ماسٹر حنیف ، صوبیدار (ر) ملک محمد اسحاق، چوہدری ارشد اسلم اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں